پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر (کل )ہوگا

منگل 13 نومبر 2018 20:27

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام ’تشکیل جدید الٰھیات ِ اسلامیہ‘ اقبال کا ایک تاریخ ساز فکری کارنامہ کے موضوع پر اقبال میموریل لیکچر آج بدھ کوصبح 11:30پر الرازی ہال میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔