سرگودھا ،ٹیلیفون پر انعام کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار

منگل 13 نومبر 2018 21:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) ٹیلیفون پر انعام کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، تفصیلات کے مطابق امجد اقبال، ساجد حسین، نواب ، فخر عباس،منظور اور ظفرحیات نے ایک گینگ بنا رکھا تھا جو ٹیلی فون پر انعام کا جھانسہ دے کر سادہ لو لوگوں کو لوٹتے تھے جن کے خلاف تھانہ کیٹ پولیس میں ایک درخواست گزرای گئی جس کی پہلے بھی مختلف شکایات موصول ہو چکی تھی جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے گینگ ٹیلی فون کا ڈیٹا لے کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور ان کے خلاف فوجداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا

متعلقہ عنوان :