سرگودھا،35 ویں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 13 نومبر 2018 21:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ ، دنیا بھر سے بڑی تعداد میں ہر سال لوگوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان پر منہاج القران کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے آتے ہیں،تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر عوامی تحریک اور منہاج القران کے زیر اہتمام 35 ویں سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جو بیرون ممالک اور اندرون ملک سے 11 ویں اور 12 ویںکی درمیانی شب کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکاء کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں گے،اس کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری خصوصی خطاب بھی کریں گے،سرگودھا سمیت ڈویژن بھر سے بڑی تعداد عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کیلئے مینار پاکستان جاتے ہیں