پاکستان پوسٹ کا ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ جی پی او میں سیم ڈے ڈیلیوری سروس کا آغاز

منگل 13 نومبر 2018 22:04

پاکستان پوسٹ کا ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ جی پی او میں سیم ڈے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان پوسٹ نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ جی پی او میں سیم ڈے ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب واہ کینٹ جی پی او میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب اعجازاحمد کھوکھرنے کہا کہ واہ کینٹ میں سیم ڈے ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔

بہترسروسز کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر جنرل ارشد خان اور سینئر پوسٹ ماسٹر اظہر اقبال سمیت ادارے کے افسران اور عملے بھی موجود تھے۔ سینئر پوسٹ ماسٹراظہر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یہ سروس علاقے کے عوام کی ضرورت تھی۔ اب راولپنڈی شہر اور کینٹ کیلئے دن ساڑھے بارہ بجے تک بک ہونے والے خطوط اور پارسل اسی روز تقسیم ہو جائیں گے۔ اس سے عوام کو اس تیز ترین سروس سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر موجود صارفین نے اس سروس کا خیر مقدم کیا او ر پوسٹل حکام کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل نے فیتہ کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :