پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر مشتاق احمد مہر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف آف پاکستان تعینات

بدھ 14 نومبر 2018 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر مشتاق احمد مہر کو ڈیپوٹیشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف آف پاکستان تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے آفیسر مشتاق احمد مہر کی خدمات وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے حوالہ کر دی ہیں جنہیں سٹیٹ لائف آف پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ لائف آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی یہ تقرری ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کی مدت تین سال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :