پاکستان کی لوٹی دولت اور دس ملکوں میں 5اعشاریہ3ارب ڈالرکا سراغ
700ارب لوٹی ہوئی دولت کا ایک حصہ ہیں پوری رقم کا سراغ لگانا باقی ہے
میاں محمد ندیم بدھ 14 نومبر 2018 08:16
(جاری ہے)
کیوں کہ ان کا انکشاف نیب، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کی گہری تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے تو ہر محب وطن شخص سوچنے پر مجبور ہے کہ اس ملک، اس کی معیشت اور اس کے عوام کے ساتھ کیا ہوتا رہا ہے اور کیا ہو رہا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے نیب میں ریفرنس جلد فائل ہونے والا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کالے دھن کا حجم ہماری معیشت کے پورے حجم کے برابر ہے جسے ماضی کے حکمرانوں نے نہیں روکا، صرف دبئی میں پاکستانیوں نے15ارب روپے کی جائیدادیں بنائیں. جن 700ارب روپے کا سراغ ملا وہ لوٹی ہوئی دولت کا صرف ایک حصہ ہیں‘ اصل رقم کا حجم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پتہ چلے گا. بیرون ملک بہت سے پاکستانیوں کے مشتبہ اکاﺅنٹس منجمد کئے جا چکے ہیں‘ غیر قانونی رقم کی واپسی قانونی کارروائی کے بعد ممکن ہو گی. سب سے بڑے منی لانڈرنگ سکینڈل کی تحقیقات سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کر رہی ہے. سوئس اکاﺅنٹس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں جہاں بتایا جاتا ہے کہ 200ارب ڈالر جمع ہیں‘ اس بارے میں اس ماہ کے آخر میں خوش خبری سنانے کا عندیہ دیا گیا ہے. جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کو اپنی مکمل تحقیقاتی رپورٹ دو ہفتے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور اگلی سماعت پر متعلقہ بینکوں کے اعلیٰ حکام کو بھی طلب کر لیا ہے. جعلساز جو کچھ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ تو انہیں بھگتنا ہی ہو گا مگر سوال یہ ہے کہ بینک حکام کیوں آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں کیا اکاﺅنٹس کھولتے وقت وہ جانچ پڑتال نہیں کرتے؟ چیف جسٹس نے کیس کے ملزمان سے درست کہا کہ لانچوں میں چھپاکے باہر لے جائے گئے پیسے واپس کردو، کیس ختم ہو جائے گا. وزیراعظم کے معاونین کا کہنا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کے کیسوں کا پچھلے 60/70 دنوں میں پتہ چلایا گیا ہے گویا یہ کیس فائلوں میں دبا دیئے گئے تھے جو اب کھولے گئے‘ کس نے دبائے اور کیوں، اس کا پتہ بھی چلانا چاہئے اور ذمہ داروں پر مقدمات چلانے کے علاوہ قوم کے سامنے ان کے نام بھی ظاہر کئے جانے چاہئیں ان لوگوں نے ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے جو ناقابل معافی ہے. یہ فیصلہ بھی مستحسن ہے جس کے تحت یورپ، دبئی اور دوسرے ملکوں سے اقامہ ہولڈرز کی تفصیلات مانگی جا رہی ہیں‘ اگر انہوں نے واقعی کوئی جرم کیا ہے تو ان پر مقدمات چلائے جائیں ورنہ پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے اور کسی کو بلاجواز بدنام نہ کیا جائے‘ جو بھی کارروائی ہو شفاف اور غیرجانبدارانہ ہونی چاہئے اور انصاف کے تقاضےرو رعایت کے بغیر پورے کئے جانے چاہئیں.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.