رواں سال 13700 مہاجرین افغانستان واپس جا چکے ہیں، نمائندہ یو این ایچ سی آر

بدھ 14 نومبر 2018 14:08

رواں سال 13700 مہاجرین افغانستان واپس جا چکے ہیں، نمائندہ یو این ایچ سی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل جاری ہے، رواں سال اب تک 13 ہزار 700 مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے، واپس جانے والے رجسٹرڈ مہاجرین کو افغانستان میں 200 ڈالر فی افراد ادا کئے جارہے ہیں۔ بدھ کو یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر خان نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال اب تک 13 ہزار 700 رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے ہیں جنہیں افغانستان پہنچنے پر یو این ایچ سی آر کے دفتر سے 200 سو ڈالر فی افراد ادا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال اب تک واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد 3ہزار 500 خاندان ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسم سرما کے باعث یکم دسمبر سے 28 فروری تک رجسٹرڈ مہاجرین کی واپسی کاعمل موسم سرما کے باعث مؤخر کیا جارہا ہے تاہم موسم سرما کے اختتام پر یکم مارچ 2019ء کو رجسٹرڈ مہاجرین کی واپسی کاعمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔