گورنمنٹ مڈل سکول شا ئٹی بلامبٹ میں 3 اضافی کمروںکے تعمیر اتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بدھ 14 نومبر 2018 14:45

تیمرگرہ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گورنمنٹ مڈل سکول شا ئٹی بلامبٹ میں ڈسٹر کٹ کونسلر بلامبٹ حاجی نظر گل کے فنڈ ز سے منظور کردہ تین اضافی کمروں پر تعمیر اتی کام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم ،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین ایڈووکیٹ کے علاوہ عمائد ین علاقہ ،اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی سی لوئر دیر سرمد سلیم اکرم ،تحصیل ناظم عمران الدین ایڈووکیٹ اور ڈسٹر کٹ کونسلر حاجی نظر گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کی فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انھوں نے کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات کی کہ تعلیم کے شعبے میں ضلع دیر پائین صوبے میں پہلی پوزیشن پر ہے، انھوں نے کہا کہ تعلیم سے جہالت کا خاتمہ اور معاشرے میں شعور پید ا ہوتاہے۔

انھوں نے طلباء پر وزرد یا کہ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :