سنو!میں تمہیں کچھ کہناچاہتا ہوں؟

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر اہلیہ سے محبت کے اظہار کا منفرد انداز سامنے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 14:48

سنو!میں تمہیں کچھ کہناچاہتا ہوں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین سے متعلق آج تک کئی خبریں گردش کر رہی ہیں، کبھی ان کے پارٹی سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آتی ہیں تو کبھی عامر لیاقت خود ہی پارٹی سے شکوہ شکایت کر کے خود کو خبروں کی زینت بنا لیتے ہیں۔ لیکن ایک طرف جہاں عامر لیاقت حسین خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں وہیں دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سنو میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں۔اوہ سنو تم کہاں دیکھ رہی ہو؟۔
عامر لیاقت حسین کی محبت بھری ٹویٹ پر ان کی اہلیہ طوبی نے بھی ردِ عمل دیا اور اس تمام محبت کے لیے عامر لیاقت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

۔ اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان محبت بھری ٹویٹس کا تبادلہ ہوتا تھا۔

سیدہ طوبیٰ انور کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ نجی ٹی وی چینل میں بطور منیجر کارپوریٹ افیئرزتعینات ہیں جن کا نکاح مفتی عبدالقادر نے گزشتہ سال عامر لیاقت کے ساتھ قریبی دوستوں اور گواہان سید علی امام، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجودگی میں پڑھایا تھا۔
عامر لیاقت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری شادی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی ہونا ابھی باقی ہے جو ستمبر میں ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ میری منکوحہ ہیں، اس میں چھُپانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ ستمبر میں میری رخصتی ہے اور میر رخصتی پوری دنیا دیکھے گی۔
ایک بیان میں عامر لیاقت حسین نے یہ بھی کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے کے باعث ان کی رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی پہلی اہلیہ کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر ان کی صاحبزادی دعا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے دی۔ دعا کا کہنا تھا کہ میری والدہ ایمرجنسی میں ہیں، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا نے والدہ کی طبیعت خرابی کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا۔

ابھی کچھ دیر قبل دعا نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ الحمد لللہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے۔ اپنے پیغام میں دعا نے والدہ کے لیے دعا کرنے والوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔
عامر لیاقت حسین کی اہلیہ بشریٰ ایڈو کیٹ ہائیکورٹ ہیں اور وہ جیو ٹی وی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ پی ایچ ڈی کی طالبعلم بھی ہیں ۔ان کے دو بچے ہیں جن کے نام دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔ دوسری شادی پر پراپیگنڈہ ہونے کے بعد ٹویٹر پر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبٰی انور کو ٹویٹر پر پیغام دیا تھا کہ ” مشکلات سے مت گھبراﺅ ، ستارے اندھیروں میں چمکتے ہیں ، اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ میں لکھا تھا کہ میں ہاروں گا نہیں۔