شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی،عارف شہبازوزیر

بدھ 14 نومبر 2018 15:46

چکدرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت علاقے میں آج امن قائم ہے،شہداء پولیس کی قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار ڈی پی او لوئیردیر عارف شھباز وزیر نے خورشید خان شہیدپولیس لائن تیمرگرہ میں زیر تعمیر یادگار شہداء کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں اپنی شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،محکمہ پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے اوران کی لازوال قربانیوں ہی کی بدولت آج ہم ازاد فضا میں گھوم رہے ہیں جبکہ ان شہداء نے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرکے پاک مٹی کو دشمن کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھا۔

ڈی پی او عارف شھباز وزیر نے کہاکہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہرقسم تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا اور شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر فخرعالم خان ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :