ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله کا جامعہ عثمانیہ تلوکر کا دورہ، عید میلاالنبیؐ کے پروگراموں کے حوالہ سے تقریب میں شرکت

بدھ 14 نومبر 2018 15:46

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے جامعہ عثمانیہ تلوکر کا دورہ کیا اور اہلسنت رابطہ کونسل ہری پور کے زیراہتمام عید میلاالنبیؐ کے پروگراموں کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے اہلسنت کے رابطہ کونسل کے منتظمین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ ماہ ربیع الاول ایک بابرکت مہینہ ہے اور بارہ ربیع الاول کے دن کی تعظیم ہر مسلمان پر فرض ہے، اس سال تمام جلوسوں کیلئے پہلے سے زیادہ بہتر اور موثر سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے اور تمام جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے اداروں کے ساتھ ملکر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :