مہل ہائڈرو پاور پراجیکٹ کوہالہ ڈیم متاثرین کی کھلی کچہری بکوٹ کوہالہ میں ڈائریکٹر ماحولیات خیبر پختونخواہ سمیت کمپنی کے نمائندوں کا عوام سے مذاکرہ

بدھ 14 نومبر 2018 17:00

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان کیلئے ڈیم کی تعمیر کیلیے خیرمقدم کرتے ہیں عوام علاقہ۔میں نے ایسے پرامن لوگ کہیں نہیں دیکھے انکے تمام حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ھے ماحولیاتی مسائل ھوں یا دیگر حقوق متعلقہ کمپنی اور حکومتی سطح پر ضلع ابیٹ آباد کے سرکل بکوٹ کی آواز زبانی اور تحریری احکام تک پہنچاوں گا ڈائریکٹر جنرل خیبر پختون خواہ ثناء اللہ خان کا بکوٹ کوہالہ میں عوامی شنوائی کے عنوان سے اہلیان علاقہ کی کھلی کچہری سے خطاب کیا اس موقع پر مہل ہایئڈرو پاور پراجیکٹ سیری بانڈی کے کنسلٹنٹ منیجنگ ڈائریکٹر وقار زکریا اور مہال پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نعیم اختر نے پراجیکٹ کے ماحولیاتی اور معاشرتی اثرات کا جائزہ متاثرین کو نقصان کی صورت میں متبادل ذرائع اور معاوضہ جات کے تخمینے کے حوالے سے بتایا اس موقع پر بتایا گیا کہ دریائے جہلم پر بننے والے پاور پراجیکٹ جسمیں آذادکشمیر پنجاب اور خیبر پختون خواہ ابیٹ آباد کے علاقے کی زمین آئے گی جس پر آذادکشمیر کے گاوں سیری بانڈی سے کنکریٹ سے پاور ھاوس بنایا جائے گا اور کوہالہ بکوٹ تک 29 کلومیٹر لمبی اور 4۔

(جاری ہے)

88 میٹر بلند کوہالہ ڈیم جھیل بنے گی جس سے 640 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استطاعت ھوگی منصوبے کی تکمیل کے بعد آلودگی سے پاک بجلی ملے گی۔ وقار زکریا نے بتایا کہ منصوبے کی بدولت جہاں سیاحت کے فروغ سے معاشی حالت بہتر ھوگی وہاں عرصہ 30 سال کیلیے آبیانے کی مد میں آذاد جموں کشمیر کو روزانہ کی بنیاد پر بڑی آمدن ملے گی۔جھیل 771 ہیکٹر رقبہ پر جس میں خیبر پختون خواہ کا 15 فیصد رقبے ھے نعیم اختر نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے پہلے بتدریج جو جو چیزیں خراب ھوں گی اسمیں سڑک بازار کوہالہ تاریخی پل سمیت 5 پل اور متاثرین کے روزگار سمیت سب کپمنی بنا کر دے گی۔

عوام علاقہ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ سے صحت کے حوالے سے کوہالہ میں ایک بڑے ہسپتال کی ضرورت ھے جسکے لئے سرکاری زمین بھی موجود ھے تعمیر کیا جائے اور ماحولیاتی حوالے سے جنگلی حیات جس میں چیتے مرغ دیگر پرندے اور خنزیر متاثر ھو کر آبادیوں میں آئیں گے انکی روک تھام اور نایاب جنگلی حیات اور آبی حیات کو بچانے کے لیے بکوٹ نیشل پارک قائم کرکے اسکو سفاری پارک بنا کر نہ صرف خوبصورت جنگلی حیات بلکہ سیاحت کو فروع ملنے سے پاکستان کو فائدہ ھو گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ خان اور مقامی رینج آفیسر وائلڈ لائف انعام الحق اور وقار زکریا کوبکوٹ نالے میں سنو ٹراوئٹ مچھلی کی نایاب نسل کو ناجائز شکار اور اسکی روک تھام کے حوالے سے بتایا گیا جس پر یقین دھانی کروائی گء کہ پراجیکٹ میں آبی حیات کے تحفظ پر کام ھوگا۔اس موقع پر مقامی عمائدین علاقہ شوکت ارباب عباسی نوید اکرم عباسی ساجد قریش عباسی مشتاق عباسی راجہ صنوبر عبدالرشید غنضفر علی عباسی مہتاب انجم حفیظ عباسی ودیگر نے تمام مہمان کو خوش آمدید کہا اور عوامی مسائل پر بات چیت کی۔