ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے، قوم کی لوٹی گئی دولت کو ہر صورت واپس لایا جائے گا

سینیٹر فدا محمد خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فدا محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے، قوم کی لوٹی گئی دولت کو ہر صورت واپس لایا جائے گا، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فدا محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اتنی بات میں جو منشور قوم کے سامنے رکھا ہے، اس پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ سے لوٹی گئی قومی دولت کو ہر صورت قومی خزانہ میں واپس جمع کرایا جائے گا جن لوگوں نے قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا ہے، وہ رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔