نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباء کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ ، سینٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

بدھ 14 نومبر 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طلباء نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا، سینٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے طلباء کو مہمانوں کی گیلری میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 40 طلباء نے سینٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا، قومی رہنمائوں کے مجسمے بھی دیکھے۔ سینٹ کے عملہ نے سینٹ میں قانون سازی سمیت دیگر ذمہ داریوں کے حوالے سے طلباء کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :