شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی تضحیک کی ،خواجہ آصف

بدھ 14 نومبر 2018 23:56

شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی تضحیک کی ،خواجہ آصف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) ) مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی پر شدید تنقید کی ہے،ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے اپنے وطن کی تضیحیک کی کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی تضحیک کی گئی مجھے شاہد آفریدی سے ہمدردی ہے سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالے سے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہواجس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں ان کا حق ملنا چاہیے بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔