Live Updates

عمران خان کو نواز دور میں لوگوں کو سول نا فرمانی پر اکسانا مہنگا پڑ گیا

وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 نومبر 2018 11:26

عمران خان کو نواز دور میں لوگوں کو سول نا فرمانی پر اکسانا مہنگا پڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 نومبر2018) عمران خان کو نواز دور میں لوگوں کو سول نا فرمانی پر اکسانا مہنگا پڑ گیا ۔وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہور ہائیکورٹ میں لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاد اقدامات کیے ہیں۔نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے سول نا فرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے۔عمران خان نے لوگ کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ملک سے رقوم بھی نہ بھیجیں جب کہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی پلدنگ پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑا۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل اور 124اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔

واضح رہے عمران خان نے اسلام آباد میں آزدی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس اور بجلی کا بل نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کی سیاسی حلقوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان عوام اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی صورت حال تشویشناک ہے، سیاسی مقاصد غیر آئینی طریقے سے حل کرانا جمہوریت کے لئے تباہ کن ہے، موجودہ صورت میں فریقین کو صبرو تحمل سے کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات شروع کرنے چاہیئیں تاکہ جلد از جلد دوبارہ سے معمول پر آ سکیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات