سیالکوٹ ، امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، راجر سی کلار

پاکستان نے معاشی وسماجی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ،دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہے ،امریکی شہر بولنگ برو ہ کے میئر کا سیالکوٹ چمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب

جمعرات 15 نومبر 2018 20:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) امریکی شہر بولنگ بروہ کے میئر راجر سی کلارکا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیںا ورپاکستان نے معاشی وسماجی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے آج پاکستان ایٹمی قوت بن چکا ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہے ،سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آڈیٹوریم میں صدر چیمبر خواجہ مسعود کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں برآمدکندگان اور صنعتکاروں سے خطاب کے دوران پاکستان آئے ہوئے امریکی شہر بولنگ بروہ کے میئر راجرسی کلار نے مزید کہا ہے کہ سیالکوٹ میں تیار ہونے والی سپورٹس مصنوعات ، آلات جراحی ، لیدر گارمنٹس ، گلوز ، میوزیکل انسٹرومنٹس اور دیگر مصنوعات اپنی اعلی کوالٹی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کی برآمدات کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ اربوں روپوں کا کثیر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ میں ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی لاگت سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کاقیام بھی بزنس مینوں اور برآمدکندگان کے فراہم کردہ سرمائے سے تیار ہوا ہے جہاں اندرون وبیرون ممالک مسافر پروازیں جاری ہیں ، راجرسی کلار نے مزید کہا کہ صنعتی ومعاشری ترقی میں بزنس مینوں اور برآمدکندگان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی بزنس مین اور برآمدکندگان نے سیالکوٹ میں نئی سڑکوں کی تعمیر ، تعلیمی اداروں کی بہتری سمیت ہر شعبہ کی ترقی کیلئے سرمایہ فراہم کرکے اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کیاہے ، تقریب سے میئر سیالکوٹ توحید اختر ، صدر چیمبر خواجہ مسعود نے بھی خطاب کیا ،