Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا سیرت طیبہ ﷺ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام

وزیر اعظم نے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کو ملک کی 3 بڑی جامعات میں سیرت چئیر قائم کرنے کا حکم دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 نومبر 2018 20:02

وزیر اعظم عمران خان کا سیرت طیبہ ﷺ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان کا سیرت طیبہ ﷺ کے فروغ کے لیے چئیرمین ہائر ایجوکیشن کو ملک کی 3 بڑی جامعات میں سیرت چئیر قائم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج چئیرمین ہائر ایجوکیشن طارق بنوری سے اہم ترین ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں مختلف امور اور معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین ایچ ای سی کو3بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کاپلان بنانےکی ہدایت دی ہے۔ سیرت چیئرکامقصدحیات مبارکہ اوراسوہ حسنہ پرصحیح معنوں میں ریسرچ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحقیق پرمبنی علم سےاسلام مخالف پروپیگنڈےکامقابلہ کرنےمیں بھی مددملےگی۔ آنحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےمحبت ہرمسلمان کےایمان کاحصہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال عید میلاد النبی پررحمتہ العالمین کانفرنس کاانعقادکیاجارہاہے۔واضح ہو کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس مرتبہ عید میلاد کو بھرپور طریقے سے سرکاری سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد میں رحمۃ العالمین ﷺ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔یہ بین الاقومی کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول کے ماہ مکرم میں سید دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ سے بین الاقوامی برادری کو آگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو سرکار دوعالم ﷺ کی ذات مبارکہ کے روشن اور درخشندہ پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی اسلام کا پُرامن، سلامتی، معافی، درگزر کا حقیقی فلسفہ کا پتا چلے گا، امت مسلمہ نے دنیا و آخر میں کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اصحابہ اکرام نے ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی آن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس بین الاقومی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے اسلامی شخصیات پاکستان آئیں گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر و اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 11 ربیع الاول کے دن امام کعبہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آئیں گے۔وہ اس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات