تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت پرائیوٹ اسکولوں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی،ناصر شاہ
سکول کا پرنسپل طلبہ،اساتذہ،اسٹاف،والدین اور سو سائیٹی کے درمیان سہولت کار ہوتا ہے،ڈاکٹر زبیر شیخ
جمعرات 15 نومبر 2018 22:00
(جاری ہے)
محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ، الائیڈ گروپ آف اسکولز کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر شاہد محمد، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس آف پاکستان کی امینہ سیدّ، دادا بھائی انسٹیٹیوٹ آف ھائیر ایجوکیشن کے ڈین سوشل سائینسز ڈاکٹر عبدالعزیز،سٹی اسکول کی پرنسپل میڈم انیلہ اور الائیڈ و ای ایف اے گروپ آف اسکولز کے سندھ و بلوچستان کے پرنسپل صا حبان بھی موجود تھے۔
سیدّ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے اور انھیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی اور الائیڈ و ای ایف اے گروپ کے اسکولوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ کسی بھی اسکول کا پرنسپل دراصل اپنے طلبہ،اساتذہ،اسٹاف ،والدین اور سو سائیٹی کے درمیان ایک سہو لت کار ہوتا ہے جس کا کام تمام اسٹیک ہولڈر ز سے مسلسل رابطہ قائم رکھنا اور انکے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ میں مسجد،اسکول،پارکس،کھیل کے میدان اور لائیبریری کو موجوگی بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور جن معاشروں میں یہ دستیاب نہ ہوں تو نوجوان طبقہ بے راہ روی کا شکار ہوجاتا ہے۔انہوں نے پرنسپل صاحبان سے کہا کہ کسی بھی طالب علم کی بہتر نشونما کی ذمہ داری استاد پر عائید ہوتی ہے اور اسے اپنے طلبہ کو رٹاّ لگانے کی عادت،ٹیوشن کا عادی بنانے اور بھاری بھرکم کتابوں کا بوجھ اٹھانے سے بچانا چاہیے اور کسی طالب علم کو کند ذہن قرار دے کر اس کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا طالب علم آپکا نمائیند ہوتا ہے کیونکہ جب وہ تعلیم مکمل کرکے باہر جاتا ہے تو اس کے اچھے کاموں کی بنا پر اس کی درسگاہ کو بھی اچھے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔آکسفورڈ پریس آف پاکستان کی امینہ سیدّ نے پرنسپل صاحبان سے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب کی بنا پر دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اس لئے ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ڈیجیٹلائیزیشن اس ضمن میں ہمارے لئے بڑی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسکول کی مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن،اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کو اعلیٰ معیار ی تعلیم کی فراہمی ایک پرنسپل کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.