کراچی پریس کلب کا تقدس ہر چیز پر مقدم ہے،خرم شیر زمان

اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے،صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی

جمعرات 15 نومبر 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور ممبر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نیکراچی پریس کلب میں سادہ لباس اہلکاروں کے زبردستی داخلے کے واقعے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کا تقدس ہر چیز پر مقدم ہی اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کراچی پریس کلب کی صدر احمد ملک خان اور جنرل سیکریٹری مقصود احمد یوسفی سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ممبر سندھ اسمبلی پی ٹی آئی شہزاد قریشی اور راجہ اظہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرایم پی ایشہزاد قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب پر حملہ اورسینئر صحافی نصراللہ خان(چوہدری) کی گرفتاری صحافیوں کو دبانے کی کوشش ہیاور ہمیں اس پر تشویش ہے۔انہوں نی مطالبہ کیا کہ گرفتار سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کو فی الفور رہا کیا جائے۔ پی ٹی آئی وفد نے کے پی سی انتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ظلم کیخلاف کے پی سی اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔#