سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر

جمعرات 15 نومبر 2018 23:56

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت میں درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی۔ددخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور تحریک لبیک کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مولانا خادم رضوی سمیت پیر افضل قادری کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ تحریک لبیک ملکی سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلایا جائے، خادم رضوی اور پیر افضل قادری سپریم کورٹ اور معززججز کی توہین کے مرتکب ہوئے۔ استدعا کی گئی ہے کہ وفاق پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں اور خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف فسادات اور دہشتگردی پھیلانے کی کارروائی کی جائے۔