اسلام آباد کے بعد پاکستان کا ایک اور نیا ائیرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نئے ائیرپورٹ کا 72 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، اگلے برس تک منصوبہ مکمل کر لیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 نومبر 2018 23:37

اسلام آباد کے بعد پاکستان کا ایک اور نیا ائیرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2018ء) اسلام آباد کے بعد پاکستان کا ایک اور نیا ائیرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نئے ائیرپورٹ کا 72 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، اگلے برس تک منصوبہ مکمل کر لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نئے ایئرپورٹ کا 72 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ کا کام بروقت مکمل نہ کرنے کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 2.6 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔ تاہم کوئٹہ ایئرپورٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ چار لاکھ مسافر سالانہ کوئٹہ ائیرپورٹ سے پرواز کرتے ہیں، اس تعداد کو 16 لاکھ تک بڑھانے کا منصوبہ تھا۔ تاہم یہ منصوبہ بروقت مکمل نہیں کیا جا سکا اور منصوبے کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ ایئرپورٹ کی تکمیل دسمبر 2017ء میں ہونا تھی لیکن اب تک اسے مکمل نہیں کیا جا سکا۔ امکان ہے نئے کوئٹہ ائیرپورٹ کی تکمیل اگلے برس کے وسط تک مکمل کر لی جائے گی۔