ڈاکٹر علامہ اقبال عظیم مفکر‘مصور پاکستان اور مسلمانان ہند کے عظیم راہنماتھے ، پروفیسر فقیر محمد کیفی

جمعہ 16 نومبر 2018 16:30

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پروفیسر فقیر محمد کیفی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال عظیم مفکر‘مصور پاکستان اور مسلمانان ہند کے عظیم راہنماتھے ۔ جن کی معروف کتاب ’’ بانگ درا‘‘ نے برصغیرپاک وہند کے مسلمانوں کے تھکے ماندے قافلے میں نئی روح پھونک دی ۔

کہ مشرق ومغرب میں تیرے دور کا آغاز ہو رہاہے ۔ اس امر کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک 23 میں منعقدہ تقریب بعنوان ’’علامہ اقبال ہمارے قومی شاعر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر ماہر اقبالیات ڈاکٹر پروفیسر ہارون الرشید تبسم ‘ پرنسپل پروفیسر شاہدہ کاظمی ‘ پروفیسر منیبہ زہرہ او رگرل گائیڈ انچارج صغریٰ عالم کے علاوہ طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے پیغام خودی ‘ پیغام عشق ‘ پیغام محبت ‘ پیغام عقیدت اور مرد ومومن کی کاملیت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مقام او رمرتبے کا تعین کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر رنگ ونسل او رہر عمر کے افراد کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ ماہر ا قبالیات ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ بلند پائے کے صوفی تھے ۔

انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر کو خوبصورت انداز میں بیان کیا ۔ علامہ محمد اقبال جہد مسلسل اور تگ ودو کانام ہے ۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ فارغ اوقات میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال شاعری سے ضرور استفادہ کریں ۔ قبل ازیں کالج کی پرنسپل پروفیسر شاہدہ کاظمی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی نصابی او رہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ تقریب میں مختلف کلاسز کی طالبات نے ٹیبلو ز او رکلام اقبال کے ذریعے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا ۔