Live Updates

مثالی حکومتوںکے لئے سنگا پور اور انڈو نیشیا کا نظام اپنایا جائے، کنور محمد دلشاد

انڈو نیشیا اور سنگا پور میں لوکل گو رئمنٹ کا ماڈل مثالی ہے ،وزیر اعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں کو جامع رپورٹ بھجوا دی گئی،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

؁ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کے چیئرمین و سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کو مقامی حکومتوں میں ترامیم اور نئے سسٹم پر مبنی ایک جامع سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کی جانب سی101ممالک کی مقامی حکومتوں کی ایک جامع رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں مقامی حکومتوں کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے ذکر کیا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں انڈو نیشیا اور سنگا پور میں لوکل گو رئمنٹ کا ماڈل مثالی ہے ۔

اس حوالے سے کنور محمد دلشاد کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ انتخابات کا فوری اعلان کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوںپر موجودہ سسٹم کو یکسر تبدیل کیا جائے اور عوامی دلچسپی اور مفادات کے پیش نظر اس نظام میں تبدیلیاں لائی جائیں ۔

(جاری ہے)

مقامی حکومتوں کا دورانیہ تین سال کیا جائے تاکہ آئندہ سال کے آخر میں نئے انتخابات کی تیاریاں شروع ہو سکیں ۔

لوکل گورئمنٹ کے بارے میں عمومی رویہ میں تبدیلی لائی جائیے جبکہ ضروری ہے کہ آئین میں بھی اس کے تحفظ کے لئے ترامیم لائی جائیں۔رپورٹ میں واضح کیا گیاہے کہ موجودہ لوکل گورئمنٹ کو ابھی دو سال پورے نہیں ہوئے اور ان کا تعلق اپوزیشن سے ہے انہیں برخاست کرنے سے سیاسی احتجاج کا نیاسلسلہ شرو ع ہو سکتا ہے ۔ کنور محمد دلشاد نے وزیر اعظم کی توجہ مبذول کروائی کہ وفاقی حکومت لوکل گورئمنٹ کے حوالہ سے بیانییے کی وجہ سے جاری بحران مزید گہرا ہو گیا ہے ۔ مقامی حکومتیں جو پہلے سے مشکلات کا شکار تھیں اب نئی کیفیت میں مبتلا ہیں جبکہ حالات مزید خرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات