Live Updates

گیارہ سالوں تک زرداری کی حکومت نے سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات تک نہیں دیں، وہ آگے کیا حکمرانی کریں گے، حلیم عادل شیخ

جمعہ 16 نومبر 2018 17:42

گیارہ سالوں تک زرداری کی حکومت نے سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات تک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا زرداری کی حکومت نے سندھ میں گزشتہ گیارہ سالوں میں عوام کو بوکھ افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، ان کے منہ سے ملک چلانے کی باتیں اچھی نہیں لگتی ہیں۔ پ پ کی قیادت فرسٹیشن کا شکار نظر آرہی ہے، عوام سے ٹھکرائے جانے والی پارٹی نہ جانے کس کی مدد کی تلاش کر رہی ہے، جنہوں نے عوام کو اربوں کے قرضے کے بوجھ تلے تباہ دیا ہے، عوام نے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کو ملک بھر میں مسترد کردیا اور ہمیں منتخب کیاجو وعدے کئے تھے سارے وفا ہونگے ،ملک کی عوام کے لئے بہت بڑا پلان پی ٹی آئی بنا رہی ہے ۔

ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے حقوق کو پائمال کرنے والے نیب کی زد میں ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے پاکستان نے ادارے اسٹیل مل، پی آئی اے، ریلیوی سمیت دیگر اداروں کو کو گِد کی طرح نوچ نوچ کر تباہ کیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت تمام ملکی اداروں کو مستحکم کر رہی ہے۔ بھٹو نے لاہور سے پی پی کی بنیاد رکھی جس سیٹ سے بھٹو جیتے تھے وہاں گذشتہ الیکشن میں پی پی کو چودہ سو ووٹ ملے۔

سندھ کے تاریخی ورثے موہن جو دڑو کو سندھ فیسٹیول کے نام پر تباہ کیا گیا جس کا اعتراف کل ایک وزیر نے خود کیا ہے جس نے کہا کہ موئن جو داڑو میں سندھ فیسٹول کروانا غلط فیصلہ تھا لیکن ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آپ کے ایک بیان سے جان نہیں چھوٹے گی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ پریس کلب ایک خودمختیار ادارہ ہے اس کو اپنے فیصلے خود کرنا چاہئے۔فواد چوہدری پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کا اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات