لکی مروت،ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ میں کرکٹ اور رائفل ڈرک کے مقابلے ختم ہوگئے

جمعہ 16 نومبر 2018 22:06

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ میں کرکٹ اور رائفل ڈرک کے مقابلے ختم ہوگئے ۔سٹیشن گرائونڈ لکی سٹی میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈٖری سکول نمبر تین مچن خیل لکی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لنڈیواہ کے مابین کرکٹ فائنل کھیلا گیا، میچ دیکھنے کے لئے اے ڈی او سپورٹس نثار محمد، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل شریف اللہ خان، سکول سربراہان، اساتذہ اور تماشائی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر تین کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ15اوورز میں134رنز بنائے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لنڈیواہ کی ٹیم116رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18رنز کی برتری سے میچ جیتنے کے بعد گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر تین مچن خیل لکی کی ٹیم ریجنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر گئی جو ڈی آئی خان میں کھیلے جائیں گے۔رائفل ڈرل میں گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول لکی نے میدان مار تے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :