یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:45

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخل ہونے والے امیدواروں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی۔اس سال پہلی مرتبہ پرائیویٹ کالجوں میں سنٹرائزڈ داخلے کیے گئے۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والی لسٹ کے مطابق اس سال ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئیکم سے کم میرٹ 80.4909فیصد جبکہ بی ڈی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ78.6864 فیصد رہا۔

فاطمہ میموریل کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 88.1727فیصد رہا۔شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.7818فیصد ، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 87.2342فیصد ،لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 86.5455فیصد،اخترسعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 86.4273فیصد ،اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ85.1887فیصد ، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 84.8545فیصد ، سنٹرل پارک میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 84.6909فیصد ،عزیز فاطمہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ 84.0727فیصد ، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 84.0667فیصد ، ایوسینا میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 84.0384فیصد ،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ 83.9909فیصد ، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 83.5255فیصد ،العلیم میڈیکل کالج لاہورکا میرٹ 83.1455فیصد ،رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ 83.0545فیصد ،عذرا ناہید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ 82.5636فیصد ،شاہدہ اسلام میڈیکل کالج لودھراں کا میرٹ 82.0126فیصد ، انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 81.8414فیصد ،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا میرٹ81.8000فیصد ،آمنہ عنایت میڈیکل کالج شیخوپورہ کا میرٹ 81.5091فیصد ،رائے میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ81.3636فیصد ،ایم اسلام میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 80.9364فیصد ، سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 80.7030فیصد، اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 80.6636فیصد ، سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ 80.4909فیصد رہا۔

(جاری ہے)

ڈینٹل کالجوں میں بھی سب سے زیادہ میرٹ فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور کا 84.3818فیصد رہا۔ڈینٹل سیکشن، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ82.7909فیصد ،ڈینٹل سیکشن اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کا میرٹ82.2000فیصد ،ڈینٹل سیکشن، شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکا میرٹ82.1273فیصد ،ٍڈینٹل سیکشن، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہورکا میرٹ80.9364فیصد ،ڈینٹل سیکشن، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ80.6646فیصد ،ڈینٹل کالج، بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کا میرٹ80.4182فیصد ،ڈینٹل سیکشن، یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آبادکا میرٹ79.8020فیصد ، مارگلہ کالج آف ڈینٹسٹری راولپنڈی کا میرٹ79.4333فیصد ،اسلام ڈینٹل کالج سیالکوٹ کا میرٹ78.8727فیصد، فریال ڈینٹل کالج شیخوپورہ کا میرٹ78.7459فیصد ،وطیم ڈینٹل کالج راولپنڈی کا میرٹ78.6364فیصد رہا۔

پنجاب کے 25پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی 3000سیٹیں ہیں، پنجاب کے 12پرائیویٹ ڈینٹل کالجوں میںبی ڈی ایس کی 700سیٹیں ہیں۔پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں کلاسز کا آغاز26نومبر کو ہوگا۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی میرٹ لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ www.uhs.edu.pkپر دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :