تیاریاں مکمل،گلبہارمیں اجتماعی میلادمصطفیٰﷺ ریلی کلہوگی

ریلی میں گلبہارکی 85سے زائد تنظیمات اہلسنّت شریک ہوں گی، علماء ومشائخ اور اکابرین اہلسنّت قیادت کریں گے

ہفتہ 17 نومبر 2018 21:23

تیاریاں مکمل،گلبہارمیں اجتماعی میلادمصطفیٰﷺ ریلی کلہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر ،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اورممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی کے مطابق گلبہارمیں اہلسنّت حنفی بریلوی تنظیمات کی مشترکہ اجتماعی مرکزی میلادمصطفیٰﷺ ریلی کے تمام نتظامات مکمل ہوگئے ہیں،ریلی آج مورخہ 9ربیع الاول بروزاتواردس بجے شب صاحبزادہ محمدصادق قریشی،شیخ محمدعمران فیاض قادری ، آصف رضااور محمدکامران کی سرپرستی اور علماء ومشائخ اور اکابرین اہلسنّت کی قیادت میں نکالی جائے گی،جس میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماشبیر ابوطالب، کراچی کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری،سابق صوبائی وزیرالحاج محمدحنیف طیب،اے این آئی کے صدرسلیم عطاری، جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنما صوفی محمدحسین لاکھانی،چیئرمین تحریک عوام اہلسنّت عاطف بلو،انصاربیگ قادری، شہزادقادری،اسحاق قادری،پیر سید سعیدشاہ ہاشمی، پیر سید عمران شاہ جیلانی،پیر ڈاکٹراشفاق اشرفی، پیر صوفی اشرف نقشبندی، پیر سید ظفرشاہ تاجی،علامہ رضی حسین، علامہ معراج الدین اخترالقادری،علامہ فضل اخترالقادری،علامہ جاوید اقبال اشرفی،علامہ مدثررضاقادری،علامہ جہاں زیب سبزواری سمیت پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران و ذمہ داران خصوصی شرکت کریں گے،مرکزی میلادمصطفیٰﷺ ریلی میں انجمن شان محمدﷺ،انجمن شاہ مدینہﷺ،انجمن عاشقان محمدی،انجمن عاشقان مدینہ، انجمن نورمصطفیٰﷺ ،انجمن خواجہ محمدی،انجمن گلبہار،انجمن تحفظ اسلام، انجمن بزم حیات النبیﷺ لیاقت چوک، انجمن محمدی گلبہار،انجمن شمع محمدی، انجمن خادمان عاشقان رسولﷺ، بزم عاشقان اہلسنّت پاکستان، انجمن بہارمدینہ پراناگولیمار، مرکزی انجمن جشن آمد رسولﷺ،انجمن جاںنثاران مصطفیٰﷺ حنفیہ چوک، انجمن نوجوانان قادریہ، انجمن ابوبکر صدیقؓ علی بستی، الجنت ویلفیئر،انجمن المدینہ آرگنائزیشن میلادکمیٹی، مرکزی انجمن سیرت النبیﷺ ،انجمن گلشن اسلام، انجمن النبیﷺ صلوعلیہ میلادکمیٹی، انجمن فیضان قادریہ،انجمن گل طیبہ،انجمن نورمحمدی، انجمن بزم شہدائے محمدی، انجمن بزم فیضان مدینہ،انجمن بزم محمدی، انجمن جاں نثارمحمدی،انجمن جانثارعطارکشمیر چوک، انجمن یوم المصطفیٰﷺ آرگنائزرکمیٹی،انجمن فیضان مشتاق،بزم سیدالشہداء،انجمن لبیک یارسول اللہﷺ، انجمن عاشقان مصطفیٰﷺ،انجمن خادمان آل رسولﷺ، انجمن نورانی میلادکمیٹی پراناگولیمار، انجمن غلام غوث اعظم ؓ دستگیر، انجمن بزم فیضان محمدی، پینل ابوبکر صدیقؓ، پینل فاروق اعظم ؓ، پینل عثمان غنیؓ، پینل علی المرتضیٰؓ،شعبہء قرآن خوانی، انجمن فدائیان رسولﷺ، انجمن غوث اعظمؓ میلادکمیٹی، انجمن چمن رضاؒ، میلادمصطفیٰﷺ کمیٹی، انجمن بہار مدینہ،انجمن فیضان حق،انجمن غوثاعظم دستگیرؓ،انجمن رسول اللہ ﷺ المدد،انجمن جشن بہار،انجمن محمدی راجپوت، انجمن مرحبایامصطفیٰﷺ،انجمن ثنائے مصطفیٰﷺ، انجمن لبیک یامصطفیٰﷺ،انجمن شہدائے مصطفیٰﷺ،انجمن عاشقان مصطفیٰﷺ،بزم عاشقان رسولﷺ،الرخشی ویلفیئرسروس، پینل عاشقان اہلبیتؓ،انجمن رسول پاکﷺ، پینل رضاؒ، انجمن نوررضاؒ، انجمن تاجدارحرمﷺ، بزم غلامان مصطفیٰﷺپاکستان ٹرسٹ، بزم شمع رسالتﷺ، انجمن عشق محمدﷺ،انجمن عاشقان رسولﷺ،انجمن سیدی عاشقان رسولﷺ،انجمن فیضان غوث اعظمؓ،انجمن بزم اہلسنّت،انجمن چمن رسولﷺ،جماعت رضائے مصطفیٰﷺ، بزم میلادمصطفیٰﷺ،انجمن اعلیٰ حضرت نیوکراچی، انجمن گلشن طیبہ، بزم نظام مصطفیٰﷺ ،انجمن شان مصطفیٰﷺ، انجمن فیضان اولیائؒ، انجمن لاہوتی پراناگولیمار، انجمن ماہ نور،انجمن محبان مصطفیٰﷺ گلبہار سمیت دیگر تنظیمات اہلسنّت شرکت کریں گی۔