شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ رشی کپور کی عیادت

اتوار 18 نومبر 2018 12:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری اور بیٹی سوہا نہ کے ہمراہ نیو یارک میں رشی کپور کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے اپنے ٹویٹ اکائونٹ پر شاہ رخ خان،گوری اور سو ہانہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔واضح رہے اداکار رشی کپور ان دنوں اہلیہ نیتواور بیٹے رنبیر کپور کے ہمراہ نیویارک میں موجود ہیں تاہم ابھی تک ان کی کسی مخصوص بیماری کے حوالے سے کو ئی بات سامنے نہیں آئی۔شاہ رخ سے قبل اداکار انو پم کھیر ،اداکارہ پریانکا چوپڑا اور سونالی باندرے بھی رشی کپور کی عیادت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :