محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس (آج) الحمرا آرٹ سنٹر میں منعقد ہو گی

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس آج (پیر کو) الحمرا آرٹ سنٹر میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سال کانفرنس کا موضوع ’’حضرت محمد ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں‘‘ رکھا گیا ہے۔ کانفرنس میں سیرت طیبہ ؐ پر بہترین کتابیں اور نعتوں کے مجموعے شائع کرنے والے قلم کاروں کو انعامات دیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیرت کے موضوع پر کتابوں کی تین روزہ نمائش کا آغاز بھی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :