Live Updates

آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں، عامر فدا پراچا

اتوار 18 نومبر 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کو اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کرنی چاہیے جو نہ صرف بات بات پر یو ٹرن لے رہے ہیں بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدل رہے ہیں۔

عامر فدا پراچا نے کہا کہ عمران حکومت کے 100دن 100 جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پسندیدہ شخصیت ہٹلر تھی جبکہ فساد چوہدری کی پسندیدہ شخصیت ہٹلر کے وزیراطلاعات گوئبلز ہیں جو اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ دکھائی دینے لگے۔ فساد چوہدری گوئبلز کے نقش قدم پر چل تو سکتے ہیں مگر حقائق تبدیل نہیں کرسکتے۔ن ۔۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات