مولانا عبدالوہاب الرحمن کا رائیونڈ میں آخری خطاب
اللہ کی راہ پر نکلو،رات سوتے وقت موت سرہانے رکھو اور صبح اٹھو تو موت کو سامنے رکھ،دنیا کی سختیاں جھیلنا سیکھو، مسلمانوں کی ذلت توبہ سے ختم ہو گی،دین سے دوری کی وجہ سے عذاب نازل ہو رہا ہے،ذکر الہیٰ جنت میں داخلے کا ٹکٹ ہے، امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب الرحمن سے ہزاروں مسلمانوں نے کلمہ بھی پڑھا
مقدس فاروق اعوان پیر 19 نومبر 2018 15:50
(جاری ہے)
آپ سب بھی اس کار خیر کا حصہ بنیں اور اللہ کے دین کو دوسروں تک پہنچائیں۔تبیلیغی اجتماع دین سکھانے کی تربیت گاہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کی ذلت توبہ سے ختم ہو گی،امت پر آفتیں دین سے دوری کی وجہ سے نازل ہو رہی ہیں۔
پریشانیوں سے نجات اللہ کی راہ میں نکلنے میں ہے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے نبی ﷺ کا پیغام دوسروں تک پہنچانا ہم سب کا فرض ہے۔حضور اقدس کا ارشاد ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نرم بستروں پر اللہ کا ذکر کرتے ہیں جس کہ وجہ سے حق تعالی شانہ جنت کے اعلیٰ درجے میں ان کو پہنچا دیتا ہے۔دنیا میں مشقتیں برداشت کرنا آخرت کی رفع درجات کا سبب ہے۔اگر تم ہر وقت ذکر میں مشغول رہو گے تو فرشتے تمہارے بستروں اور تمہارے راستوں میں تم سے مصافحہ کرنے لگیں گے اور جو اللہ کا ذکر نہیں کرتا ہو زندہ ہو کر بھی مردہ ہے اور اس کی زندگی بیکار ہے۔اللہ تعالیٰ کا ذکر جنت میں داخل ہونے کا ٹکٹ ہے۔ حاجی عبد الوہاب سے ہزاروں لوگوں سے کلمہ پڑھا اور وہ مسلمان ہوئے۔واضح رہے امیر تبلیغی جماعت پاکستان حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ۔ان کی نماز جنازہ سندر روڈ اجتماع گاہ پنڈال میں پڑھائی گئی جس کے بعدان کووصیت کے مطابق تبلیغی مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی وفات کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی، لاکھوں لوگوں نے جنازہ میں شرکت کی،س موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی ،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل،مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا اسعد عبیداللہ، مولانا مجیب الرحمان انقلابی، ڈاکٹر فرید پراچہ،حافظ ادریس سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات،علماء و مشائخ،دینی اساتذہ، طلباء اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ملک بھر سے ہزاروںافراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی، بعد ازاں مولانا عبدالوہاب کو تبلیغی مرکز رائیونڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، مولانا عبدالوہاب کی عمر96 برس تھی وہ چند روز سے ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے، حاجی عبدالوہاب کو سانس اور سینے کی تکلیف بھی تھی، بیماری کے باعث رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے تھے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.