الحمدللہ بلوچستان میں دہشت گردی دم توڑ چکی ہے اور یہاں اب امن کا دور دورہ ہے ،ْ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

بلوچستان میں آنیوالے دنوں میں خوشحالی کا دور آرہاہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی ،ْ کمانڈر سدرن کمانڈ کا خطاب

پیر 19 نومبر 2018 16:48

الحمدللہ بلوچستان میں دہشت گردی دم توڑ چکی ہے اور یہاں اب امن کا دور ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ الحمدللہ بلوچستان میں دہشت گردی دم توڑ چکی ہے اور یہاں اب امن کا دور دورہ ہے۔وہ کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ عوام نے بھی صف اول کاکردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز مشکل علاقوں میں ایف سی اہلکار موجود رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے ہر وار کو سینے پر سہا ہے، تاہم اللہ کیفضل سے اب بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور عوام اور فورسز نیمل کر دشمن کیعزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے بتایاکہ عسکری اور سیاسی قیادت بلوچستان کی ترقی پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاک فوج کی تربیت کے بعد بلوچستان میں پولیس اپنے پائوں پر کھڑی ہوچکی ہے ،ْحکومت کیساتھ مل کر پولیس کو مزید مضبوط بنایا جائیگا۔کمانڈر کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آنا چاہتے ہیں، حکومت بلوچستان نیاس حوالیسے ایک پروگرام بھی شروع کیاہے، ہتھیارپھینک کرآنیوالوں کاکہناہے کہ انہیں بھڑکایاگیا، ہم سب سنجیدگی سے بلوچستان کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امن اور ترقی کاآپس میں قریبی تعلق ہے،امن اور ترقی نیساتھ ساتھ چلناہے،الحمدللہ بلوچستان میں پہلے بھی کام ہو رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید کام ہوگا ،ْبلوچستان میں آنیوالے دنوں میں خوشحالی کا دور آرہاہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔تقریب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی خطاب کیا۔