جہلم : نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پی ٹی آئی رہنما افضل جھمٹ جاں بحق

پیر 19 نومبر 2018 17:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) صوبہ پنجاب کے علاقے جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن افضل جھمٹ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزمان نے جہلم میں لاری اڈے پر افضل جھمٹ پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رکن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ افضل جھمٹ لاری اڈے پر ایک ہوٹل پر چائے پی رہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائکل پر سوار تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتاتا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔