ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے، تیز رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہئے ، شیخ رشید احمد
این آر اے اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی، این آر پاک ریلوے کو مناسب تعمیراتی اخراجات دے ،وفاقی وزیر ریلوے کی چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے وفد سے گفتگو
پیر 19 نومبر 2018 21:02
(جاری ہے)
اس موقع پر وفد نے کہا کے موجودہ حکومت سی پیک کی اہمیت سے آگاہ ہے اوریہ جانتی ہے کہ سی پیک میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ملاقات میں طے پایا کہ دو دن میں ماہرین کی ٹیمیں مفصل گفتگو کر کے مسائل کا حل تیار کریں گی اور حتمی رپورٹ25 دسمبر 2018 کو تیار ہوگی۔ این آر اے کے وفد نے واضح کیا کہ ایم ایل 1 پاکستان کا ایک اہم انفراسٹرکچر ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت ایم ایل 1 ور 2 میں خاص دلچسپی رکھتی ہے اور ایم ایل 3 بھی سی پیک کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل 1 کی اپ گریڈیشن سی پیک کی لائف لائن ہے،اس لئے اس کی اپ گریڈیشن کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست اور اہم ہمسایہ ملک ہے، این آر اے اور پاکستان ریلوے باہمی تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر اے اور پاکستان ریلوے کے درمیان فریم ورک ایگریمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ این آر پاک ریلوے کو مناسب تعمیراتی اخراجات دے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.