جی سی یو نیورسٹی میںسیرت النبی ؐسیمینار

ریاست مدینہ کی تشکیل کیلئے غیر ملکی مداخلت اور قرضوں کی معیشت سے نجات حاصل کرنا ہوگی‘مفتی عبد الخالق آزاد

پیر 19 نومبر 2018 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف تھا جس کے تحت مدینہ تجارت و معاشی خوشحالی کا مرکز بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور مفتی عبد الخالق آزاد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سیرت نبوی ؐاور ہماری اجتماعی ذمہ داریوں پر مبنی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مفتی عبد الخالق آزاد کا کہنا تھا کہ سیرت نبویؐ کا اہم پہلو مظلوموں کو ظالموں سے نجات دلانا ہے اور ہمیں سیرت نبویؐ کے اس پہلو کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نظام مملکت تشکیل دینے کے لیے غیر ملکی مداخلت اور قرضوں کی معیشت سے نجات حاصل کر کے خود مختاری حاصل کرنا ضروری ہے۔ طالبعلم کے ایک سوال کے جواب میں مفتی عبد الخالق آزاد نے کہا کہ سماج کی تشکیل سوشل کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوتی ہے اور سوشل کنٹریکٹ کی پاسداری کرنا ریاست و فرد کی ذمہ داری ہے۔

حضور اکرم ؐ مدینہ میں جو انقلاب لائے وہ رہتی دُنیا تک مثالی رہے گا۔ سیمینار میں مجلس علوم اسلامیہ جی سی یونیورسٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر محمد فاروق حیدر نے مفتی عبد الخالق آزاد کے خصوصی لیکچر پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :