امریکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، حنا ربانی کھر

ہمیں امریکہ سے تعلقات کو برابری کی سطح پر رکھنا ہے، حکومت کی حکمت عملی واضح نہیں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 19 نومبر 2018 23:08

امریکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، حنا ربانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، ہمیں امریکہ سے تعلقات کو برابری کی سطح پر رکھنا ہے، حکومت کی حکمت عملی واضح نہیں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ خود مسائل مین گرا ہوا ہے، امریکہ میں خود لوگ تنگ ہیں کہ پتہ نہیں کب ان کا صدر کیا بیان دے گا، امریکہ افغانستان میں بھی بری طرح پھنسا ہوا ہے، وہ نہ تو وہاں سے نکل سکتے ہیں اور نہ ہی جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمیں مشکلات بھی پیدا نہیں کرنی ہم نے تعلقات کو برابری کی سطح پر رکھنا ہے، حکومت کسی کو یہ نہیں بتا سکی کہ حکمت عملی کیا ہے۔