Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا منہ توڑ جواب دیا ہے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے پاکستان کے خلاف کچھ پوشید مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم امریکی صدر کے بیان کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کسی بھی ملک کی جانب سے پاکستان میں مداخلت پر ایک ہی موقف رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے باعث ہی فاٹا اور وزیرستان میں امن بحال ہوا ہے اور وقت کے ساتھ وہاںترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عافیہ صدیقی کے معاملے کو امریکہ کے اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات