قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 کروڑ3 لاکھ روپے جاری

منگل 20 نومبر 2018 12:13

قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 کروڑ3 لاکھ روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 کروڑ3 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 16 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پشاور میں کانفرنس ہال، گیسٹ ہائوس ،آفس بلڈنگ اور کمیٹی روم سمیت مختلف تعمیراتی کاموں کے لئے 76 لاکھ، کوئٹہ میں ریجنل آفس کی تعمیر کے لئے 36 لاکھ، نیشنل آف ہائی وے آف پاکستان کے لئے 38 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :