Live Updates

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بحالی کے تمام صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،

حکومت کے سو روزہ پلان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال شامل ہے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی شجرکاری مہم کے حوالے سے لیک ویو پارک میں منعقد تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 14:50

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بحالی کے تمام صلاحیتں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کی بحالی کے تمام صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔حکومت کے سو روزہ پلان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال شامل ہے ۔ ہمیں اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ پاکستان کے سپوت انسانیت کے لئے لازوال قربانیاں دیکر دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی زمینی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ہمیں کسی سے سرٹیفکٹ لینے یا دینے کی ضرورت نہیں، ہماری قوم خود مختار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹری پلانٹیشن مہم کے حوالے سے لیک ویو پارک میں منعقد تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ میں انٹرنیشنل کھلاڑی رونکی کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان تشریف لائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شجر کاری مہم بہت بڑا اقدام ہے ایسے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ جو اقدامات ہم کر رہے ہیں وہ مثالی ہیں چاہیے وہ گزشتہ ادوار میں کے پی کے کی صوبائی حکومت کے ہوں یا نئے پاکستان میں ہماری حکومت کا پہلا ایجنڈا ماحول کو بہتر بنانا ہے جس کے لئے درخت لگانا ناگزیر ہیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے نوجوانوں سمیت سب کو اس مہم میں شامل کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ خاتم النبین ﷺ سے جڑ ا ہوا ہے اور در روزہ رحمت العالمین ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں جید علماء کرام ،امام کعبہ، مدینہ یونیورسٹی ،الازہر یونیورسٹی اور تمام مکاتب فکر کے لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستا اور ان کے خون میں دوڑتا ہے ۔

پی ایس ایل کا ڈرافٹ اسلام آباد میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان میں لانا شامل ہے اس کے لئے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں چاہے وہ ون ڈے کرکٹ ہو یا ٹیسٹ میچ ہوں یا ٹی 20 ہوں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آ نی چاہئے کہ کیونکہ ہم نے قربانیاں دے کر امن واپس لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کا شجرکاری کے حوالے سے اقدام قابل تحسین ہے اور ایسے اقدامات ہونے چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں شہر یار آفریدی نے کہا کہ ہر ریاست کے حکمران کو اپنی سوچ اور فکر کے تحت کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ دنیا کیا کہتی ہے ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمارا مفاد کیا ہے اور ہم نے قربانیاں کیا دی ہے اور ہمیں اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ پاکستان کے سپوتوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی زمینی جنگ پاکستان انسانیت کے لئے لڑ رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اس حوالے سے دو ٹوک بات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو باور کرانا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے سو روزہ پلان میں چھ نکاتی ایجنڈے میں 35 پوائینٹس ہیں جن کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جس میں کرکٹ کی بحالی بھی شامل ہے جلد کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں کسی سے سرٹیفکٹ لینے یا دینے کی ضرورت نہیں ہے ہماری قوم خود مختار قوم ہے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات