امریکی ناظم الامور پال جونز کی دفتر خارجہ طلبی، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے بارے میں بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
منگل 20 نومبر 2018 17:27
(جاری ہے)
اسامہ بن لادن کے حوالے سے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے امریکہ کو یاددہانی کرائی کہ پاکستانی انٹیلی جنٹس تعاون سے ہی اسامہ بن لادن کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلایا گیا۔
سیکرٹری خارجہ نے امریکہ کو بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی ملک نے اتنی بھاری قیمت ادا نہیں کی جتنی پاکستان نے ادا کی ہے۔ امریکی قیادت نے کئی مواقع پر اس بات کو تسلیم بھی کیا کہ پاکستان کے تعاون سے القائدہ قیادت تک پہنچنے اور خطے سے دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ القائدہ کے صف اول کے رہنما پاکستان کے فعال تعاون سے یا تو قتل یا گرفتار کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں زمینی، فضائی اور بحری رابطوں کی غرض سے بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کا مسلسل تعاون مشن کی کامیابی کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ افغانستان کے تنازعہ کے حل کیلئے خطے کے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اس نازک موڑ پر تاریخ کے بند باب کے بارے میں بے بنیاد الزامات اس اہم تعاون کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.