بھارتی گاؤں میں ہائی جمپ کے لیے بیلوں کا استعمال
امین اکبر منگل 20 نومبر 2018 20:13
ہائی جمپ کےلیے عام طور پر جمپ پول استعمال کیےجاتے ہیں لیکن بھارت کے ایک گاؤں میں سالانہ تہوار کے دوران ہائی جمپ کےلیے بیل استعمال کیے گئے ۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیل کو رسیوں سے اچھی طرح باندھا گیا ہے اور اسے پرسکون رکھنے کےلیے اس کے سر پر کپڑا ڈھانپا گیا ہے۔اس کے بعد گاؤں کے نوجوان باری باری آکر بیل کی پشت پر سے جمپ لگا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
یہ فوٹیج شمال مشرقی بھارتی ریاست منی پور میں واقع کانگپوکپی میں کُٹ تہوار کے موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی۔اس دوران وہاں پر پولیس اہلکار دیگر حکومتی اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔
کٹ تہوار منی پور کے مختلف قبیلوں ککی- چن- میزو گروپس میں منایا جانے والا تہوار ہے۔ یہ تہوار ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔
خیال ہے کہ اس سال پہلی بار ہائی جمپ کے لیے بیلوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.