عہد کر نا چاہیے کہ ہم ہر قسم کے مفادات سے بالا تر ہو کر نبی اکرم ؐ کے اُسوہ حسنہ کی پیروی کریں گے ،ْ
وزیر اعظم عمران خان عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق، عفو و درگزر، برداشت، صلہ رحمی، مذہبی رواداری اور مفاہمتی عمل پر مبنی اوصاف پیدا کریں ،ْبیان
منگل 20 نومبر 2018 23:30
(جاری ہے)
آپ کی ہمہ گیر اور جامع الصفات شخصیت ہر انسان کے لئے قابلِ تقلیدہے۔
آپ ؐ نے ایک ایسی نسل تیار فرمائی جس نے ساری دنیا میں اسلام کے منصفانہ اور عادلانہ قوانین کی دھاک بٹھا دی۔ جب تک یہ نظام بالا دست رہا اقوام عالم کو عدل و انصاف، مساوات، مذہبی رواداری کے وہ مناظر دکھاتا رہا جن کے دیکھنے کی آج نہ معلوم کتنی آنکھیں منتظر ہیں۔رحمتہ العالمینؐ کے امتی اور ایک ایسی ریاست جو اسلام کے نام پر معرضِ وجود میں آئی کے شہری ہونے کے ناطے ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہم بھی وطن عزیز پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں اسی میں ہم سب کی بقااو ر سربلندی ہے،ریاست مدینہ انسانی فلاح وبہبود کے حوالہ سے ایک ایسی مثالی ریاست تھی، جس کی اس دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی،موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ریاستی اُمور کے حوالہ سے اس مثالی ریاست سے بھرپور رہنمائی حاصل کریں جو کہ ہمارے لیے رہنمائی کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ بھی ہے۔تاکہ وطن عزیز بھی ریاست مدینہ کی طرز پرمساوات،عدل وانصاف کی فراہمی اور مذہبی رواداری کا وہ منظر پیش کرے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہم ہر قسم کے مفادات خواہ وہ سیاسی ہوں یا مذہبی ہوں یا پھر معاشرتی ہوں اُن سے بالا تر ہو کر نبی اکرم ؐ کے اُسوہ حسنہ کی پیروی کریں گے اور ہم ہر اُس عمل سے اجتناب برتیں گے جس سے دنیا میں اسلام کا امیج یاتاثرپر حرف آئے۔آج میری تمام ہم وطنوں سے یہی درخواست ہے کہ اپنے اندر اتحاد و اتفاق، عفو و درگزر، برداشت، صلہ رحمی، مذہبی رواداری اور مفاہمتی عمل پر مبنی اوصاف پیدا کریں کیونکہ یہی وہ تعلیمات نبویؐ ہیں اور جن کو اپنا کر ہم ہر قسم کے چیلنجزکا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اسوہ نبویؐ کی روشنی میں اپنے روز و شب بسر کرنے اور سیرت مطہرہ کے پیغام کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.