روس کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل اوسی پوف آئیگور ولادی میرو وچ کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ شاہین مظہر محمود سے ملاقات

وفد کو پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف مہم، پاک افغان سرحد کے ساتھ صورتحال اور باڑ لگانے بارے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

جمعرات 22 نومبر 2018 15:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) روس کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل اوسی پوف آئیگور ولادی میرو وچ کی سربراہی میں 6 رکنی وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ شاہین مظہر محمود سے جمعرات کو یہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد کو پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف مہم، پاک افغان سرحد کے ساتھ صورتحال اور باڑ لگانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ضلع خیبر کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں کور ہیڈکوارٹرز آمد پر روسی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔