ربیع الاوّل کا مقدس مہینہ تمام انسانوں کے لئے رحمت و برکت کا باعث ہے ،سید مصطفی کمال

جمعرات 22 نومبر 2018 19:35

ربیع الاوّل کا مقدس مہینہ تمام انسانوں کے لئے رحمت و برکت کا باعث ہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کو جشن عیدمیلادالنبیؐ کی دلی مبارکبادکرتے ہوئے کہاکہ اج کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اورانسانیت کا عظیم ترین دن ہی.اوراللہ تعالی نے حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے،نبی پاک کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہیں۔

ان خیالات اظہار انہوں نے جشن عیدمیلا د النبیؐ کے موقع پرلگائے مرکزی دل پسند سوئٹس پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ربیع الاوّل کا مقدس مہینہ تمام انسانوں کے لئے رحمت و برکت کا باعث ہے ہمیں چاہیے کہ ہم رحمت العالمین کی تعلیمات اورسیرت پر عمل کرتے ہوئے تمام غیرمسلموں کابھی احترام کریں،ان کی بھی جان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ کریں اور احترام انسانیت کے جذبے کوفروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کے تحت 24نومبر کو محفل حمد ونعت پاکستان ہاوس میں منعقد ہ ہوگی انہوںنے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی نے کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص میں جلوسوں کی گزر گاہوں پر کیمپس لگاے ہیں،کیمپس میں عوام کو دودھ کی سبیل اور میڈیکل فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی