Live Updates

وزیراعظم کے حضرت عیسیؑ سے متعلق متنازعہ بیان پر مفتی پاکستان تقی عثمانی کا شدید ردعمل

وزیراعظم کے منہ سے یہ بالکل غلط بات نکل گئی کہ باقی پیغمبروں کا ہیومن ہسٹری میں ذکر ہی نہیں ہے بہت کم ذکر ہے، حضرت موسی کا ہے حضرت عیسی کا ذکر ہی نہیں ہے، یہ واقعے کے بالکل خلاف بات ہے، تاریخ ہی نہیں قرآن و حدیث انکے مناقب سے بھرے ہوئے ہیں: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 نومبر 2018 20:47

وزیراعظم کے حضرت عیسیؑ سے متعلق متنازعہ بیان پر مفتی پاکستان تقی عثمانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) وزیراعظم کے حضرت عیسیؑ سے متعلق متنازعہ بیان پر مفتی پاکستان تقی عثمانی کا شدید ردعمل، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے منہ سے یہ بالکل غلط بات نکل گئی کہ باقی پیغمبروں کا ہیومن ہسٹری میں ذکر ہی نہیں ہے بہت کم ذکر ہے، حضرت موسی کا ہے حضرت عیسی کا ذکر ہی نہیں ہے، یہ واقعے کے بالکل خلاف بات ہے، تاریخ ہی نہیں قرآن و حدیث انکے مناقب سے بھرے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم عمران خان عالمی رحمت العالمین ﷺ کے افتتاحی سیشن میں حضرت عیسیٰ سے متعلق ایک متنازعہ بیان دے بیٹھے تھے۔ منگل کے روز منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے بہت سے پیغمبر دنیا میں آئے لیکن انسانی تاریخ میں انکا ذکر نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر تو ملتا ہے لیکن حضرت عیسیٰ کا تو تاریخ میں ذکرنہیں ملتا۔

اس بیان کے بعد سے وزیراعظم عمران خان کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ اب وزیراعظم کے حضرت عیسیٰؑ سے متعلق متنازعہ بیان پر مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مفتی تقی عثمانی صاحب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے منہ سے یہ بالکل غلط بات نکل گئی کہ باقی پیغمبروں کا ہیومن ہسٹری میں ذکر ہی نہیں ہے بہت کم ذکر ہے، حضرت موسی کا ہے حضرت عیسی کا ذکر ہی نہیں ہے، یہ واقعے کے بالکل خلاف بات ہے، تاریخ ہی نہیں قرآن و حدیث انکے مناقب سے بھرے ہوئے ہیں۔



مفتی تقی عثمانی کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر اعتراض کیے جانے پر تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے بھی جوابی ردعمل دیا گیا:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات