سرگودھا کے تھانہ بھیرہ پولیس نے دوافراد سے 2 کلاشنکوف برآمد کر کے گرفتار ملزمان کیخلاف ناجائزاسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج

جمعہ 23 نومبر 2018 12:47

سرگودھا کے تھانہ بھیرہ پولیس نے دوافراد سے 2 کلاشنکوف برآمد کر کے گرفتار ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) سرگودھا کے تھانہ بھیرہ پولیس نے دوافراد سے 2 کلاشنکوف برآمد کر کے گرفتار ملزمان کیخلاف ناجائزاسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ بھیرہ پولیس نے علاقہ رکھ چراگاہ میں چھاپہ مار کرخالد محمود ولد رمضان سے ناجائزاسلحہ کلاشنکوف اور محمد نواز کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ بھیرہ میں علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :