آپ کی وزارت کا نام وزارت فضولیات ہونا چاہیے، سلیم صافی کا وار

جی اور پھر آپکو اس وزارت پر بٹھا دینا چاہیے، فواد چوہدری کا جوابی وار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 نومبر 2018 21:02

آپ کی وزارت کا نام وزارت فضولیات ہونا چاہیے، سلیم صافی کا وار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-24 نومبر 2018ء) :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے معروف صحافی سلیم صافی کو ترکی بہ ترکی جواب دے کر لاجواب کر ڈالا۔تند و تیز سوالوں کے جواب میں مسکراہٹ کے وار نے سلیم صافی کو بے بس کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری اپنی بیان بازی کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی حیثیت سے بولتے تھے تو مخالفین کو دھول چٹا دیتے تھے اور یہی حاضر جوابی ان کو وزارت اطلاعات کے منصب تک لے آئی ۔انہوں نے 3 ماہ میں بڑے ہی نپے تلے مگر جارحانہ انداز میں حکومتی موقف کی ترجمانی کی۔تاہم اس دوران انہوں نے مخالفین پر تند و تیز وار بھی کئیے اور کچھ متنازعہ بیانات بھی انکی جانب سے سامنے آئے۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب انہوں نے میڈیا کو جس انداز سے ہینڈل کیا وہ بھی لائق تحسین ہے انہوں نے میڈیا کے تند و تیز سوالوں کا سامنا بڑے ہی بہتر انداز میں دیا۔ایسا ہی ایک مشکل مرحلہ کل بھی انہیں درپیش آیا۔جب وہ معروف صحافی سلیم صافی کے پروگرام میں انکو انٹرویو دے رہے تھے ۔
ایسے میں سلیم صافی نے کہا کہ آپ کی وزارت نام وزارت فضولیات رکھ دینا چاہیے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت فضولیات نام رکھنے کے بعد آپ ہی کو اس پر بیٹھا دینا چاہیے۔