اساتذہ کے معیار کے مطابق سکیلوں کو مزید بڑھایاجائے،علامہ محمد صدیق ارشد

اشیائے خوردونوش اور زندگی گزارنے کیلئے دیگرضروری سامان نہایت مہنگاہوچکاہے،اجلاس سے خطاب

بدھ 28 نومبر 2018 13:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) علامہ محمد صدیق ارشدنے کہاہے کہ اساتذہ کے معیار کیمطابق سکیلوں کو مزید بڑھایاجائے، اشیائے خوردونوش اور زندگی گزارنے کیلئے دیگرضروری سامان نہایت مہنگاہوچکاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ترجمان اساتذہ پاکستان و صدرتحریک احساس فرائض پنجاب علامہ محمد صدیق ارشدنے اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول ٹیچرکو سکیل نمبر15‘مڈل سکول ٹیچرکو سکیل نمبر16 ‘ہائی کو سکیل نمبر17‘ہائرسکینڈری کو سکیل نمبر18‘سنیئرہیڈماسٹر کو سکیل نمبر19‘پرنسپل کو سکیل نمبر20دیاجائے تاکہ اُن کی سفید پوشی کا بھرم اور وقارمعاشرے میں قائم رہے۔اجلاس میں سنیئرہیڈماسٹرز‘سنیئرہیڈمسٹریسز‘پرنسپلزواساتذہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :