سرگودھا، پھلروان میں پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی

ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:46

سرگودھا، پھلروان میں پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) سرگودھا کے قصبہ پھلروان میں پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے ملزم کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پھلروان پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع عمرکوٹ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے کر تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے ملزم نوید کو گرفتار کرلیا گیاجس پر ڈی پی او نے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمہ کو بروقت یکسو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :